چھٹا ناظم اعلیٰ پشاور خیبرپختونخوا بیڈمنٹن چمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی

صوبہ بھر سے 150سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی چار مختلف کیٹگریز میں شرکت کریں گے

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:07

چھٹا ناظم اعلیٰ پشاور خیبرپختونخوا بیڈمنٹن چمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) چھٹا ناظم اعلیٰ پشاور خیبرپختونخوا بیڈمنٹن چمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئی چمپئنشپ میں صوبہ بھر سے 150سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی چار مختلف کیٹگریز میں شرکت کررہے ہیں ، مقابلوں کا باضابطہ افتتاح چیئر مین سپورٹس کمیٹی مینا خان نے کیا ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور جمشید بلوچ، خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی خان ، سیکرٹری حاجی امجد خان، ڈسٹرکٹ یوتھ چیئر مین وسیم اکرم، آرگنائزنگ سیکرٹری میاں صداق شاہ ، تحسین الله، لیول ٹو کوچز ندیم احمد، حیات الله سمیت دیگراہم شخصٰات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور سٹی لوکل گورنمنٹ پشاور کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورطارق ودود بیڈمنٹن ہال میں منعقد ہ صوبائی بیڈمنٹں ایسوسی ایشن کے افتتاحی میچز میں حمزا پشاور نے مردان کے عثماہ کو 21-19 اور21-11 سے شکست دی ، پشاور کے شہزاد نے پشاور ہی کے عثمان کو 21-11,21-17 سے ہرایا، سوات کے باسط نے بنوں کے کاشف کو 21-18-21-9 سے ہرایا ، پولیس کے طاہر خان نے لکی مروت کے نواز کو 21-5 اور21-9 سے شکست دیدی،صوبائی بیڈمنٹں ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چارروزہ مقابلوں میں صوبہ بھرسے ڈیڑھ سوسے زائد میل وفیل کھلاڑی چارمختلف کیٹگری میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے ٹورنامنٹ20 دسمبر تک کھیلی جائے گی جس میں سولہ اضلا ع کی ٹیمیں مینز سنگل ،ڈبل ،مکس ڈبل اورٹیم ایونٹ میں حصہ لیں گے ہرکیٹگری کی فاتح کھلاڑی کودس ہزار روپے ،رنز اپ کواٹھ ہزارجبکہ تھرڈ نمبر پررہنے والے کھلاڑی کوپانچ ہزاررپے انعام دیاجائے گااس کے علاوہ کھلاڑیوں کو رہائش اورڈیلی الاونس بھی دیئے جائینگے ٹورنامنٹ میں پشاور، چارسدہ ، بنوں ، ڈی آئی خان ، کوہاٹ، نوشہرہ ، مردان ، صوابی ، بنیر ، دیر اپر ، دیر لوئر ، ملاکنڈ ، سوات، شانگلہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، مانسہرہ سمیت دیگر اضلاع سے ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :