ہنگوپولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار،منشیات برآمد

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:04

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) ہنگوپولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر کے منشیات برآمدکر لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگواحسان اللہ خان کے احکامات پر ہنگوڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کے اہلکاروں HCشکوراحمد،کانسٹبل رضوان اوروقاص نے علاقہ علی آباد میںکاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گلفام علی سکنہ شاہوخیل کوگرفتارکرکے ان کے منشیات برآمد کر لی۔ تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش متعلقہ برانچ کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :