قائداعظم گیمز،25 رکنی خیبرپختونخوا یتھلیٹکس ٹیم کا اعلان کردیا گیا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:04

قائداعظم گیمز،25 رکنی خیبرپختونخوا یتھلیٹکس ٹیم کا اعلان کردیا گیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) 25 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہونے والی قائداعظم گیمز کیلئے 25 رکنی خیبرپختونخوا ایتھلیٹکس ٹیم کا اعلان کردیاگیا، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں ایڈمن آفیسر و ایتھلیٹکس کوچ جعفر شاہ کے زیر نگرانی ایتھلیٹکس ٹرائلز منعقد کئے گئے جس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے دو سو سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا ، جس میں سے 24 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا ، جن میں ذوہیب خان ، محمد شیر ، اسامہ نواز، عدنان خان ، عدنان اکبر، پارس احمد، فارس جان ، شعیب خان ، شعیب محفوظ ، عبدالرحمان، اختشام ، بلال احمد، ہلال احمد، رحمان علی ، عابد علی ، شہاب خان ، محمد نعمان ، قاسم خان ، محمد حمزا ، محمد ثاقب، سید دائود، آصف ، سید اسماعیل شاہ اور ظہور احمد شامل ہیں ، ٹیم کوچ انٹر نیشنل ایتھلیٹ محمد شاہ جبکہ منیجر زاعفران آفریدی ہونگے ۔

(جاری ہے)

جعفر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائدعظم گیمز کیلئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا ہے اور انشاء الله ان مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز ضرور اپنے نام کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :