Live Updates

جہانگیر خان ترین کی نا اہلی سے خوشی نہیں ہوئی، آفتاب شیر پائو

جہانگیر ترین کی نااہلی پر عمران خان لڈو کھاتے رہے، سیاستدانوں کی نا اہلی عوامی عدالت میں ہونی چاہئے، جلسے سے خطاب

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:01

جہانگیر خان ترین کی نا اہلی سے خوشی نہیں ہوئی، آفتاب شیر پائو
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہا ہے کہ عدالت سے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی نا اہلی سے خوشی نہیں ہوئی، جہانگیر ترین کی نااہلی پر عمران خان لڈو کھاتے رہے، سیاستدانوں کی نا اہلی عوامی عدالت میں ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

چارسدہ کے علاقے کاترناب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب شیرپائو نے کہا کہ سپریم کورٹ سے جہانگیر ترین کی نا اہلی سے خوشی نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی نا اہلی عوامی عدالت میں ہونی چاہئے۔

آفتاب شیر پائو نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کی نااہلی پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لڈو کھاتے رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قبل از انتخابات کیخلاف ہیں۔ وزارت عظمی کی کرسی آگے اور عمران خان پیچھے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات