رواں مالی سال ٹریکٹروں کی تیاری و فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) رواں مالی سال میں ٹریکٹروں کی تیاری اورفروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں گاڑیاں تیارکرنے والی کمپنیوں اور اداروں کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن آل پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمارکے مطابق رواں سال جولائی سے لے کرنومبرتک ملک میں 27 ہزار678 یونٹس ٹریکٹرز کی تیاری اور27 ہزار313کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران ملک میں 16ہزار889 یونٹس ٹریکٹرز تیار اور 17 ہزار 732 کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اعداد و شمار کے مطابق پانچ ماہ کے دوران فیئٹ کی11ہزار 90 ٹریکٹر تیاراور10ہزار838 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ۔ میسی فرگوسن نے 3226 یونٹس ٹریکٹر تیاراور3103 یونٹس فروخت کئے۔ حکومت کی جانب سے زراعت اور ٹریکٹرسازی کی صنعت کیلئے مراعات کے نتیجے میں ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں نمایاں اضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :