دبئی میں پھر سے فکسنگ کی آفر ہوئی ہے،پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کر دیا ‘ذوالقرنین حیدر

ٹی ٹین لیگ میں بھی ٹیم بنا کر دینے کی پیشکش کی گئی ، بکیز کی تصاویر سمیت تمام ثبوت بھی موجود ہیں ‘ گفتگو

ہفتہ 16 دسمبر 2017 17:55

دبئی میں پھر سے فکسنگ کی آفر ہوئی ہے،پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدر نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے کہ دبئی میں انہیں پھر سے فکسنگ کی آفر ہوئی ہے اور اس حوالے سے پی بی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کر دیا ہے ،ٹی ٹین لیگ میں بھی ٹیم بنا کر دینے کی پیشکش کی گئی ، بکیز کی تصاویر سمیت تمام ثبوت بھی موجود ہیں ۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں 6ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران بکیز نے رابطہ کیا اور کہا کہ جس طرح کہیں گے ویسا ہی کرنا مگر میں چپ رہا اور پورا ٹورنامنٹ کھیلا تاکہ تمام چہروں کو پتہ لگا سکوں ، اب پاکستان واپسی پر اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹربیونل کو آگاہ کر دیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بکیر نے کہا پورا ٹورنامنٹ پلان ہے ، ایک ایک بال پر جوا ہو رہا تھا ۔

(جاری ہے)

بہت سے لوگ تھے اور بکیر نے یہ بھی پیشکش کی کہ تمہیں ٹی ٹین لیگ میں ٹیم بنا کر دیتے ہیں اور تم فرنٹ فٹ پر کھیلنا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پورا ٹورنامنٹ اس لیے کھیلا تاکہ سب کا پتہ لگا سکوں کیونکہ جب تک آپ کے پاس ثبوت نہ ہوں اس وقت تک بتانے کا کوئی فائدہ نہیں، اب میرے پاس بکیز کی تصویریں اور دیگر ثبوت بھی موجود ہیں، جب پی سی بی والے بلائیں گے تو انہیں فراہم کر دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ بکیز کی جانب سے سنگین دھمکیاں بھی دی گئیںلہٰذا مجھے سکیورٹی فراہم کی جائے ۔واضح رہے کہ ذوالقرنین حیدر کو اس سے پہلے 2010 میں فکسرز نے آفر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :