بورڈ آئی سی سی کیساتھ فیوچرز ٹورز پروگرام کا معاملہ اٹھائے ،امید ہے نجم سیٹھی مسئلہ حل کرائینگے‘ ریاض حسین پیرزادہ

آرمی چیف نے کھیلوں کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنیکی پیشکش کی ہے، قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کیلئے حکومت نے فنڈز جاری کر دیئے‘ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 16 دسمبر 2017 17:50

بورڈ آئی سی سی کیساتھ فیوچرز ٹورز پروگرام کا معاملہ اٹھائے ،امید ہے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے ساتھ فیوچرز ٹورز پروگرام کا معاملہ اٹھائے اور امید ہے کہ نجم سیٹھی مسئلہ حل کرائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان اسپورٹس بورڈ میں قائد اعظم گیمز کے انعقاد کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آرمی چیف نے کھیلوں کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کیلئے حکومت نے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، گیمز کی سکیورٹی کیلئے آرمی اور رینجرز کی پوری سپورٹ حاصل ہے۔

آئی سی سی فیوچرز ٹورز شیڈول کے اعلان کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی فیوچرز ٹورز کے شیڈول پر آواز اٹھائے ، میں خود بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی سے اس معاملے پر بات کروں گا۔