ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ کاڈسٹرکٹ جیل کادورہ، معمولی جرائم میں ملوث 16اسیران کی رہائی کاحکم

ہفتہ 16 دسمبر 2017 17:21

مظفر گڑھ۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ محمد یاسر عرفات نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ، نعیم بخش ان کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ جیل اطہر جان ڈار،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد نازک شہزاد و دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے نو عمر وارڈ، ہسپتال بارک سمیت مختلف بارکیں چیک کیں،جیل ہسپتال میں مریض قیدیوں سے ملاقات کی اور ان سے سہولیات کے بارے دریافت کیا، اس کے علاوہ انہوں نے کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیارکا بھی جائزہ لیا اور انتظامات کو سراہا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ محمد یاسر عرفات نی16معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :