Live Updates

سپریم کورٹ کے فیصلہ سے ثابت ہو گیا نواز شریف بددیانت ،عمران خان صادق و امین ہیں،بیرسٹر سلطان

عمران خان ہی پاکستان کے وزیر اعظم بن کر ملک کو کرپشن سے نجات دلائیں گے، سردار سکندر حیات نے حکومت کی شرافت کے لبادے کو ہٹا کر ان کا اصلی چہرہ سب کو دکھا دیا ،جلد سردار سکندر سے ملاقات کر کے عمران کی تعریف کرنے پر ان کا شکریہ ادا کروں گا، ڈڈیال میں پارٹی کارکنوں، صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 16 دسمبر 2017 17:20

ڈڈیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ نواز شریف کرپٹ، بددیانت جبکہ عمران خان صادق و امین ہیں۔ اس فیصلے کے نتیجے میں اب پاکستان کے عوام خود فیصلہ کریں گے کہ عمران خان ہی پاکستان کے وزیر اعظم بن کر اس ملک کو کرپشن سے نجات دلائیں گے۔

سردار سکندر حیات نے حکومت کی شرافت کے لبادے کو ہٹا کر ان کا اصلی چہرہ سب کو دکھا دیا بہت جلد سردار سکندر حیات کے ساتھ ملاقات کر کے عمران خان کی تعریف کرنے پر انکا شکریہ ادا کروں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک روزہ دورہ ڈڈیال کے موقع پراظہر صادق کی رہائشگاہ پر ظہرانے کے بعد پارٹی کارکنوں اور رہنمائوں اور بعد ازاں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ساتھ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار امتیاز،خان ظفر خان، چوہدری خالد بھلوٹ،چوہدری زیارب اور دیگر بھی موجود تھے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ صرف لاہور میں ختم ہوئی ہے باقی پورے پاکستان میں بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے کشمیریوں کے ساتھ فری بجلی کا وعدہ کر کے مہنگی ترین بجلی دی جا رہی ہے کشمیریوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے آزاد کشمیر میں بننے والے ڈیم کے پلانٹ پاکستان میں بنائے گئے جس سے کشمیریوں میں شدید بے چینی پائی جا تی ہے لوڈ شیڈنگ معاملہ پر انتہائی قدم اٹھانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں وفاقی وزیر کشمیریوں کو بجلی چور کہنے پر کشمیریوں سے معافی مانگیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو مودی، جندال کے ساتھ ہاتھ ملانے اور کشمیریوں کے ساتھ غداری کرنے کی سزا ملی برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک میں تیزی آئی ہے حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بے اعتبار ہو چکی آزاد کشمیر کے صدر مسئلہ کشمیر کے نام پر بیروں ممالک میں ڈانس پارٹیوں میں شرکت کرتے ہیں کشمیر کی آزادی کی خاطر ہر پلیٹ فارم پر جا کر آواز اٹھائوں ۔

میرے دور میں آزاد کشمیر میں صرف ایک بجلی گھر بنانے کا پروجیکٹ جاگراں مکمل ہوا اس کے بعد کسی حکومت کو ایسا منصوبہ لانے کی توفیق نہیں ہوئی آزاد کشمیر میں 25ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کی گنجائش موجود ہے لیکن حکومت معاملہ پر غور نہیں کر رہی جب تک حکومتوں میں کرپشن ختم نہیں ہو گی تب تک خوشحالی نہیں آسکتی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کرپشن کے ریکارڈ قائم ہوئے پیپلز پارٹی دور میں حکومت پاکستان دن دہاڑے آزاد کشمیر کے حقوق پر ڈاکے مارتی رہی انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے الیکشن بیک وقت ہونے چاہیے وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی حکومت پر اثر انداز ہوتی ہے آزاد کشمیر میں جوڈیشری لگانے کا اختیار آزاد کشمیر حکومت کے پاس ہونا چاہیے فوج کا احترام کرتے ہیں پاک فوج ہمارے لیے قابل فخر ہے سردار سکندر حیات نے مسلم لیگ ن کا اصلی چہرہ دکھا دیا مسلم لیگ (ن) کے سرپرست اعلیٰ نے (ن) لیگ کی حکومت پر کرپشن کے الزامات لگا کر موجودہ حکومت کی شرافت کے لبادے کو ہٹا کر ان کا اصلی چہرہ سب کو دکھا دیا ،بہت جلد سردار سکندر حیات کے ساتھ ملاقات کر کے عمران خان کی تعریف کرنے پر شکریہ ادا کروں گا انہوں نے کہا کہ میرپور وکلاء کے مطالبات نہ ماننے پر اتوار کے بعد اپنے مطالبات میں اضافہ کر دیں گے جلد وکلاکے ساتھ ملاقات کر کے اگلہ لائحہ عمل طے کروں گا عمران خان نے خیبر پختون خواہ میں کرپشن سے پاک حکومت اور میرٹ کا بول بالا کر کے ثابت کر دیا کہ پاکستان کو صرف یہی لیڈر ترقی پزیر ملک بنا سکتا ہے ۔

بیرسٹر سلطان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق و امین قرار دے دیا اس فیصلے نے ثابت کر دیا کہ عمران خان پر کرپشن کا نہ کوئی الزام تھا اور نہ ہی یہ الزام کسی جگہ ثابت ہو سکتا ہے جس سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا اسی سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف تمام تر الزامات مسترد کر کے انہیں اہل قرار دے دیا ہے یہ فیصلہ پاکستان کی تقدیر بدل دے گا عمران خان کو اب پاکستان کا وزیراعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی کرپٹ مافیا اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے عمران خان نے قوم کو تبدیلی کا جو خواب دیکھایا تھا وہ حقیقت بننے جا رہا ہے پاکستان آزاد کشمیر سمیت پوری دنیا میں بسنے والے انصافین کو کپتان کی جیت مبارک ہو عمران خان وزیراعظم بن کر پاکستان سمیت آزاد کشمیر سے کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب کر کے انہیں منطقی انجام کو پہنچائیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات