گجرات ،لڑائی اور فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دوافراد زخمی ہوگئے

ہفتہ 16 دسمبر 2017 17:18

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) گجرات میں لڑائی اور فائرنگ کے واقعات میں ایک خاتون سمیت دوافراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ لاری اڈا کے علاقہ گڑھی احمد آباد میں گلزار احمد وغیرہ نے فائرنگ کرکے ریاض حسین کی والدہ کو زخمی کردیا اور گھر کے نمبر پر فون کرکے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دی ہیں اور تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے گائوں دھول کلاں میں طارق عنائیت وغیرہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے محمد وارث کو زخمی کردیا ہے جبکہ تھانہ سٹی جلالپورجٹاں کے علاقہ محلہ نویاں میں زہران ، نبیل وغیرہ نے نعیم سجاد ڈار کے بیٹے اور بیوی کو ٹیلی فون پر قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :