سعودی عرب میں سینما گھر کھلنے پر قطر کی مخالفت
سعدیہ عباس ہفتہ 16 دسمبر 2017 16:47
(جاری ہے)
یہ سعودی عرب کو پسماندگی، انارکی اور تخریب کاری کے دلدل میں پھنسانے کیلئے کوشاں ممالک کے وظیفہ خوار بنے ہوئے تھے۔
اب صورتحال یکسر بدل گئی ہے۔ سعودی شہریو ں نے اپنے یہاں سینما گھر کھولنے کی خبر کا خیر مقدم قومی معیشت کے فروغ کے طور پر لیا ہے۔ ہر طرف سے اسکا خیر مقدم کیا گیا۔ ٹویٹر اکاﺅنٹ پر مقامی شہریوں نے بڑے پیمانے پر اسکی پذیرائی کی۔ مملکت میں سینما گھر کی خبر ٹرینڈ بن گئی۔ کل تک جن باتوں کو برا سمجھا جاتا تھا ، کل تک سماجی روا داری اور اس کے اتحاد و سالمیت پر ضرب کاری کیلئے مذہبی نعروں سے ناجائز فائدہ اٹھایا جاتا تھا۔ کل تک عوامی عزم کو توڑنے کیلئے اہل وطن کو مشتعل کیا جارہا تھا، اب ایسا نہیں۔ سوال یہ ہے کہ رائے عامہ اتنی قوت سے کیونکر تبدیل ہوگئی۔ معاشرے کی آگہی میں یہ بڑا انقلاب کیسے آگیا؟ آیا یہ نام نہاد بیداری کے نام پر تاریکی پھیلانے والے گروپ کی جانب سے سماجی رائے عامہ کو بیدار کرنے کا نتیجہ ہے یا ان اژدھوں کے سر قلم کرنے کا ثمر ہے جو محنتانہ لیکر معاشرے میں زہر افشانی کررہے تھے اور مختلف ہتھکنڈے استعمال کرکے رائے عامہ کا مزاج بگاڑ رہے تھے اور اب انکے اصل چہرے منظر عام پر آگئے ہیں؟ اس سوال کا جواب دینے سے قبل میں ایک بات کی طرف اشارہ کرنا چاہوں گا۔واحد فریق جس نے سعودی عرب میں سینما گھر کھولنے کی اجازت دینے پر اعتراض کیا ہے وہ قطر کاسرکاری میڈیا ہے۔ یہ کوئی نکتہ آفرینی نہیں۔ قطر کے سرکاری جریدے الوطن نے سعودی عرب میں سینما گھر کھولنے کے فیصلے کے خلاف ا ظہار رائے کیلئے ایک مکمل صفحہ مخصوص کیا ہے۔ اس صفحہ کی سرخیاں چیخ پکار، گریہ و بکاہ، عوامی آگہی بگاڑنے والے نعروں پر مشتمل ہیں۔قطر کے الوطن اخبار نے اپنے صفحے پر جتنے عنوان باندھے ہیں ، جتنی سرخیاں تحریر کی ہیں ان سب کو سعودی شہری 2برس قبل خدا حافظ کہہ چکے ہیں۔ سعودی شہری وژن 2030 کیلئے مستقبل کے سفر پر روانہ ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب میں جو کچھ ہوا اختصار کے ساتھ اسے چند الفاظ میں کہہ کر بیان کیا جاسکتا ہے کہ سعودی سیکیورٹی اداروں نے چند ماہ قبل سعوی عرب میں قطر کے دم چھلوں کو گرفتار کیا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروںکے اس اقدام نے سعودی عرب اور اسکے مستقبل کے خلاف اخوانیوں کی سازشی بیداری کا مکمل طور پر قلع قمع کردیا۔ نام نہاد بیداری سعودی معاشرے میں آگہی کے نام پر رائے عامہ بگاڑنے میں لگی ہوئی تھی۔ مشہور شخصیتیں سوشل میڈیا اور متعدد ذرائع ابلاغ کے توسط سے لوگوں کو دین کے نام پر گمراہ کرنے میں لگی ہوئی تھیں۔ قطر کی یہ سازش ناکام ہوئی تو اس کی صحافت اپنی حقیقی شکل میں ابھر کر سامنے آگئی۔ اب قطری میڈیا وہ کردار ادا کرنے لگا جو اس کے وظیفہ خوار سعودی معاشرے میں کافی عرصے سے ادا کررہے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
-
اسرائیلی افواج جنگ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں منتقل کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
-
بھارت،غلط آرڈر بھیجنے پر ریسٹورنٹ پر 50 لاکھ ہرجانے کا دعوی
-
اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے، امریکی صدر بائیڈن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.