جاپان کے دفاعی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ، اگلے مالی سال کیلئی46 بلین ڈالر مختص

دفاعی بجٹ میں ریکارڈ اضافے کی وجہ شمالی کوریا کی جوہری ہتھیار سازی اور بیلسٹک میزائل تجربات قرار

ہفتہ 16 دسمبر 2017 16:01

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) جاپان نے اپنے دفاع کو مضبوط کرنے کیلئے اگلے مالی سال کے بجٹ میں 46 بلین ڈالر مختص کردیئے، ان رقوم سے ملکی دفاعی میزائل نظام کو بھی ترجیحی بنیاد پر مضبوط بنایا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان نے اپنے دفاع کو مضبوط کرنے کیلئے اگلے مالی سال کے بجٹ میں 46 بلین ڈالر مختص کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو میں ملکی حکومت نے دفاعی بجٹ میں ریکارڈ اضافے کی وجہ شمالی کوریا کی جوہری ہتھیار سازی اور بیلسٹک میزائل تجربات کو قرار دیا ہے۔ جاپانی حکومت گزشتہ مسلسل چھ برسوں سے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرتی چلی آ رہی ہے۔ معتبر جاپانی جریدے نکئی کے مطابق اگلے مالی سال کے دفاعی بجٹ کا زیادہ تر حصہ جاپانی علاقوں کو شمالی کوریا سے لاحق خطرات سے محفوظ رکھنے پر استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :