جاپان کے دفاعی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ

ہفتہ 16 دسمبر 2017 15:31

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) جاپان نے اپنے دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے اگلے مالی سال کے بجٹ میں 46 بلین ڈالر مختص کیے ہیں۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ان رقوم سے ملکی دفاعی میزائل نظام کو بھی ترجیحی بنیاد پر مضبوط بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹوکیو میں ملکی حکومت نے دفاعی بجٹ میں ریکارڈ اضافے کی وجہ شمالی کوریا کی جوہری ہتھیار سازی اور بیلسٹک میزائل تجربات کو قرار دیا ہے۔ جاپانی حکومت گزشتہ مسلسل 6 برسوں سے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرتی چلی آ رہی ہے۔ معتبر جاپانی جریدے ’نکئی‘ کے مطابق اگلے مالی سال کے دفاعی بجٹ کا زیادہ تر حصہ جاپانی علاقوں کو شمالی کوریا سے لاحق خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :