اے پی ایس کے شہداء کا خون ہم پر قرض،دہشتگردوں کے لیے زمین تنگ کردی جائیگی، شاہین احسان مغل

ہفتہ 16 دسمبر 2017 15:31

سرگودھا۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کے مرکزی وائس چیئرمین شاہین احسان مغل نے کہا ہے کہ وطن ِعزیز کی حفاظت کرنے والے شہداء اور سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کا خون ہم پر قرض ہے۔حکومت ،پاک فوج اور پوری قوم دہشتگردوں کیخلاف پورے عزم سے صف آراء ہے اور ان پر پاکستان کی زمین تنگ کردی جائیگی۔

اے پی ایس کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا تین سال بیت جانے کے باوجود ان کا درد و قرب آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کے زیر ِاہتمام سانحہ پشاور کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنی بربریت دکھانے میں حد سے گزر گئے مگر شہیدوں نے دلیری اور قربانی کی ایسی مثال قائم کی جس کی نظیر ملنا بہت مشکل ہے ۔ان شہیدوں کی قربانی نے پوری قوم کو متحد کردیا آج پوری قوم دہشتگردوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اوراب وہ دن دور نہیں جب پاکستان ایشیئن ٹائیگر بن کر ابھرے گا ۔

متعلقہ عنوان :