انٹر تحصیل انڈر 18 ٹیبل ٹینس چمپیئن شپ 19 دسمبر کو ہو گی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 15:31

سرگودھا۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) انٹر تحصیل انڈر 18 ٹیبل ٹینس چمپیئن شپ 19 دسمبرکومنعقد ہو گی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودہا نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کے حکم کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیر ِانتظام انٹر تحصیل انڈر 18 ٹیبل ٹینس چمپیئن شپ 19 دسمبر 2017 منعقد ہو رہی ہے جس میں ضلع سرگودہا کی تحصیلوںکے کالجزاور سکولزحصہ لیںگے ۔

(جاری ہے)

تمام مقابلہ جات انفرادی طورپرہوںگے ۔انٹر تحصیل گرلز مقابلے 19 دسمبر صبح نو بجے او رانٹر تحصیل بوائز مقابلے 20 دسمبر کو صبح نو بجے سپورٹس جمنیزیم ہال سپورٹس سٹیڈیم سرگودہا میں ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :