کالا شاہ کاکو ،خیبرمیل ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں ،خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے

ہفتہ 16 دسمبر 2017 15:21

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء)شیخوپورہ کے علاقے کالاشاہ کاکو کے قریب مسافرٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کالاشاہ کاکو کے قریب پشاور سے لاہور آنے والی خیبرمیل ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ خیبرمیل ٹرین لاہور آرہی تھی کہ کالاشاہ کاکو کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جبکہ حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔ریلوے حکام کی جانب سے فوری طو رپر امدادی کاروائی شروع کر دی گئیں جس کے بعد ٹریک کو کلیئر کر لیا گیا ۔