سانحہ اے پی ایس ،ْ پشاور بھر کے 50 سرکاری اسکولوں کو شہدا کے ناموں سے منسوب کر دیا گیا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 15:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد کو تازہ رکھنے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پشاور بھر کے 50 سرکاری اسکولوں کو شہدا کے ناموں سے منسوب کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری اسکولوں کے نام شہدا کے ناموں سے منسوب کرنے کا مقصد دہشتگردی کی نفی کرنا اور طلبا کے حوصلے بڑھانا ہے۔ اے پی ایس کے طلبا ء نے نجی ٹی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، ہم دہشتگردی سے کسی طور ڈرنے والے نہیں ہیں کیونکہ ہم قوم اور پاکستان کے بچے ہیں۔ یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کو سفاک دہشتگردوں نے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کر کے اساتذہ اور معصوم بچوں کو شہید کر دیا تھا۔