پاکستان کی تاریخ کے انتہائی اہم موڑ پر ہمیں جوش سے زیادہ ہوش سے کام لینا ہوگا ،ْچوہدری نثار علی خان

مسلم لیگ (ن )کو خود بھی بے یقینی کے ماحول سے نکلنا ہوگا ،ْگوں مگوں کی پالیسی کسی کے مفاد میں نہیں ،ْ سابق وزیرداخلہ کا خطاب

ہفتہ 16 دسمبر 2017 15:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے انتہائی اہم موڑ پر ہمیں جوش سے زیادہ ہوش سے کام لینا ہوگا ،ْ مسلم لیگ (ن )کو خود بھی بے یقینی کے ماحول سے نکلنا ہوگا اور ملک کو بھی اس کیفیت سے نکالنا ہوگا ،ْگوں مگوں کی پالیسی کسی کے مفاد میں نہیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ بار بار کہا جاتا ہے کہ ہم اداروںسے تصادم کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں مگر ہمارے بیانات ایک محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں ،ْ یہ صورتحال کسی بھی حوالے سے ملکی مفاد میں نہیں ۔ میں نے بار ہا کہا تھا کہ اگر ایک عدالت کے فیصلے پر اطمینان نہیں تو دوسری عدالت سے انصاف مل سکتا ہے ،ْ حدیبیہ کیس کے فیصلے کے بعد کیا یہ بات صحیح ثابت نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

مجھے نہیں معلوم کہ حدیبیہ کیس پر اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر ہم کیا کہیں گے ،ْ پاکستان کی تاریخ کے انتہائی اہم موڑ پر ہمیں جوش سے زیادہ ہوش سے کام لینا ہوگا اور قوم کو ایک مثبت اور پر امید راستے پر لگانا ہوگا۔ مزید ازاںچوہدری نثار علی خان نے چکری روڈ کشادگی و بحالی کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ بیاسی کروڑ کی لاگت سے پایہ تکمیل کو پہنچنے والا یہ منصوبہ علاقے کے عوام کے لئے دیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک اور تحفہ ہے جو آمدورفت کے مسائل کے حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی اور معاشی خوشحالی کے ضمن میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔