قطر کا 46 واں یوم آزادی 18دسمبر کو منایا جائے گا

پورا ملک دلہن کی سج گیا‘سیکورٹی کے سخت انتظامات ‘چار چھٹیاں ‘تنخوائوں میں اضافے کا امکان

ہفتہ 16 دسمبر 2017 14:21

قطر کا 46 واں یوم آزادی 18دسمبر کو منایا جائے گا
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) قطر کا 46 واں یوم آزادی 18دسمبر کو منایا جائے گا ،پورا ملک دلہن کی سج گیا،سیکورٹی کے سخت انتظامات ،چار چھٹیاں ،تنخوائوں میں اضافے کا امکان ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق قطرمیں 18 دسمبربروز سوموارکو 46واںیوم آزادی احترام سے منایا جائے گا سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں درالحکو مت دوحہ اور سرکاری وغیر سرکاری عمارتوں سمیت پورے ملک کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے دن کا آغاز مساجد میں دعائوں اور توپوں کی سلامی سے کیا جائے گا اہم مقامات پر رنگ برنگی تقریبات ہوں گئی آرمی اور پولیس کے دستے پریڈکریں گئے یوم آزادی کے حوالے سے قطر کی مقامی اور غیر مقامی عوام میں بھرپور جوش وخروش پایا جاتا ہے یوم آزادی کے حوالے سے اتوار 17اور 18دسمبر سوموارکو دو سرکاری چھٹیاں ہوگئیں معمول کے مطابق قطر میں جمعہ ،ہفتہ سرکاری چھٹی ہوتی ہے سرکاری وغیر سرکاری ملازمین اوربچے اس دفعہ چار چھٹیاں ایک ساتھ انجوائے کریں گئے یوم آزادی کے حوالے سے سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں ملازمین کی تنخواوں میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :