قومی اداروں کو کمزور کرنا ملک کو کمزور کرنے کے برابر ہے‘ ایاز صادق نے اعتراف کیا حکومت اپنی افادیت کھوچکی ‘حکومت نام کی کوئی چیز بھی ملک میں نظر نہیں آرہی‘ پیپلزپارٹی نے نامساعد حالات کے باوجود عدلیہ پر تنقید نہیں کی، سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 16 دسمبر 2017 14:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قومی اداروں کو کمزور کرنا ملک کو کمزور کرنے کے برابر ہے، ایاز صادق نے اعتراف کیا حکومت اپنی افادیت کھوچکی ،حکومت نام کی کوئی چیز بھی ملک میں نظر نہیں آرہی، پیپلزپارٹی نے نامساعد حالات کے باوجود عدلیہ پر تنقید نہیں کی، سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اسلام آباد میں کامیاب جلسہ کیا، پیپلزپارٹی میدان میں نکل آئی ہے، پیپلزپارٹی ماضی میں تھی اور مستقبل میں بھی ر ہے گی، سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث افراد کو قرارواقعی سزا ملنی چاہیے، انھوں نے کہا کہ پیپلزپارتی نے مساعد حالات کے باوجود عدلیہ پر تنقیدنہیں کی، قومی اداروں کو کمزورکرنا ملک کو کمزور کرنے کے برابر ہے، حکومت نام کی کوئی چیزبھی ملک مین نظر نہیں آرہی، ایاز صادق نے اعتراف کیا، حکومت اپنی افادیت کھوچکی ، خواہش ہے انتخابات وقت پر ہوں۔