مہاتیر محمد نے ٹرمپ کوعالمی غنڈہ اور ولن قرار دیدیا
تازہ ترین : 1

مہاتیر محمد نے ٹرمپ کوعالمی غنڈہ اور ولن قرار دیدیا

سب مل کر اس ولن کا مقابلہ کریں جو اس وقت امریکی صدر ہے ،سابق ملائیشین وزیراعظم

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 دسمبر2017ء) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی غندہ اور ولن قرار دیدیا ۔مہاتیر محمد نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے بارے میں امریکی خبر ایجنسی سے گفتگو کی ۔سابق ملائیشین وزیراعظم نے خبردار کیا کہ ٹرمپ کے فیصلے سے پیدا ہونے والا غم و غصہ دہشت گردی میں بدل جائے گا۔مہاتیر نے اپیل کی کہ سب مل کر اس ولن کا مقابلہ کریں جو اس وقت امریکی صدر ہے ، ساتھ ہی تمام مسلم ممالک اسرائیل سے تعلقات منقطع کردیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/12/2017 - 13:51:55

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :