بلاول بھٹو زرداری کا آرمی پبلک اسکول کے شہداکوخراج عقیدت پیش

شہیدبچوں کی ماؤں میں اپنی ماں نظرآتی ہے ،ْبھٹوخاندان سوگواروالدین کے غم میں برابرکاشریک ہے ،ْ بیان

ہفتہ 16 دسمبر 2017 13:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آرمی پبلک اسکول کے شہداکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاورکے بچوں نے قربانی دیکرقوم کے ضمیرکوجگایا،افسوس ہے کہ کچھ لوگ شہداء کی قربانی کوبھولتے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتے کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کے حملے کو 3برس مکمل ہونے پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شہیدبچوں کی ماؤں میں اپنی ماں نظرآتی ہے ،ْبھٹوخاندان سوگواروالدین کے غم میں برابرکاشریک ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اٴْس بینظیرکابیٹاہے جس نے قوم کیلئے جان قربان کی ،ْماؤں کی گود اجاڑنے والے دہشتگردوں سے مقابلہ جاری رہیگا ،ْبچوں کولندن کی پناہ گاہوں میں رکھنے والے قوم کے ہمدردنہیں ہوسکتے ،ْہم 2نسلوں کی قربانی دینے کے باوجودمیدان میں ہیں۔