Live Updates

عمران خان اور نواز شریف کے مقدمے کا موازنہ کر نا حقیقت میں ممکن ہی نہیں ،ْ میاں محمود الرشید

جہانگیر ترین کو تکنیکی بنیادوں پر نا اہل کیا گیا ہے ،ْ اپیل کا حق رکھتے ہیں ،ْ انٹرویو

ہفتہ 16 دسمبر 2017 13:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے واضح کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مقدمے کا موزانہ کرنا حقیقت میں ممکن ہی نہیں۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کبھی بھی وزارتِ عظمی پر فائز نہیں رہے اور نہ کوئی سرکاری عہدہ سنبھالا لہذا ان پر اس طرح کی کرپشن کی بات کرنا نامناسب ہے جس کا ذکر پاناما کیس میں شریف خاندان سے متعلق کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل جسٹس فیصل عرب نے فیصلے کے ساتھ ایک اضافی نوٹ تحریر کیا ہے جو دونوں مقدمات میں فرق سے متعلق ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس کیس میں ہماری فتح ہوئی ہے کیونکہ عمران خان نے از خود اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کیا تھا اور کئی سازشوں کے باوجود آج وہ واحد قومی رہنما کے طور پر سامنے آئے جنہیں عدالت نے صادق اور آمین قرار دیا۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق بات کرتے ہوئے محمود الرشید کا کہنا تھا کہ انہیں عدالت نے تکنیکی بنیادوں پر نااہل کیا ہے مگر ہم اپیل کا حق رکھتے ہیں، لہذا ہم اس کیلئے پھر عدالت جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ جب تک اس کیس کا تفصیلی فیصلہ نہیں آجاتا ،ْاس وقت تک یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا کس چیز کو بنیاد بنا کر جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات