حکومت پنجاب نے زراعت کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کیاستعمال کی اجازت دیدی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 13:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) حکومت پنجاب نے زراعت کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی اجازت دے دی جوزرعی شعبے میں انقلاب کا سبب بنے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق ڈرون زرعی ادویات کے استعمال، جڑی بوٹیوں اور نقصان دہ کیڑوں کی مانیٹرنگ، غذائی اجزاء کی کمی، فصلوں کے جغرافیائی سروے، پانی کے ذرائع اور ریسرچ ڈویلپمنٹ میں استعمال ہوگا۔ترجمان کے مطابق ڈرون کے استعمال کی اجازت کے بارے میں کمیٹی علاقہ میں واقع حساس مقامات اور تنصیبات کی سیکورٹی کو بطور خاص پیش نظر رکھے گی جبکہ ڈرون کے استعمال کے دوران آپریٹرکے ساتھ پولیس اہلکار تعینات کیا جائے گا۔