Live Updates

قانون اور معیار سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہیے ،ْ نواز شریف ضرور پوچھیں گے کہ مجھے کیوں نہیں نکالا امیر حیدر ہوتی

جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے گھر بھیجا ،عمران خان کو ہم الیکشن میں گھر بھیج دیں گے ،ْ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 16 دسمبر 2017 13:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) خیبر پختون خوا عوامی نیشنل پارٹی کے صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ قانون اور معیار سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہیے ،ْ اب نواز شریف ضرور پوچھیں گے کہ اسے کیوں نہیں نکالا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ قانون اور معیار سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہئے تھاجبکہ عمران خان کا دعویٰ تھا کہ صاف لوگ میرے پاس ہے اور عدالت نے جہاز ترین کو گھر بھیج دیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے گھر بھیجا ،عمران خان کو ہم الیکشن میں گھر بھیج دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آف شور کمپنی کو کیوں تسلیم کیا گیا اور نواز شریف اور عمران خان کیلئے جدا جدا معیار کیوں ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات