کینیڈا میں ارب پتی جوڑے کی مشکوک حالات میں ہلاکت

ہفتہ 16 دسمبر 2017 13:30

اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) کینیڈا میں پولیس کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو میں ملنے والے ایک ارب پتی جوڑے کی ہلاکت کے احوال مشکوک ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق بیری شرمین اور ان کی بیوی کی لاشیں ان کے گھر کے تہہ خانے سے ملیں ۔جوڑے کی لاشیں ایک ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کو ملیں جس نے فوراً پولیس کو اطلاع کی۔بیری شرمین اپوٹیکس نامی دوا ساز کمپنی کے بانی اور چیئرمین تھے جو کہ دنیا بھر میں جنیرک ادویات فروخت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ان کی ہلاکت کے احوال کی تفصیلات نہیں دیں اور نہ ہی انھوں نے مرنے والوں کی شناخت کی تصدیق کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی ہلاکت کا سیاق و سباق قدرے مشکوک ہے اور پولیس اس واقعے کو اسی نظر سے دیکھ رہی ہے۔تاہم بعد میں پولیس نے بتایا کہ اس گھر میں کسی کے زبردستی داخل ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ ہلاکت کی خبر پر مرنے والوں کی شناخت کی تصدیق دوستوں نے کی ہے۔کینیڈا کے وزیرِ صحت نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ میرے پاس اب الفاظ نہیں ہیں۔ میرے پیارے دوست بیری اور ہنی شرمین ہلاک ہوگئے ہیں۔ بہترین انسان، کمال کے مخیر، اور شعبہِ صحت کے رہنما تھے۔فوربز میگزین کے اندازے کے مطابق بیری شرمین کے اثاثے 3.2 ارب ڈالر کی مالیت کے تھے۔

متعلقہ عنوان :