تین کھرب روپے کا خوردنی تیل درآمد کرنا ملکی کی معیشت پر بوجھ ہے‘ اقتصادی ماہرین

ہفتہ 16 دسمبر 2017 13:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ خوردنی تیل کا درآمدی بل کرنے کے لئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں، تین کھرب روپے کا خوردنی تیل درآمد کرنا ملکی کی معیشت پر بوجھ ہے ، ہم یہ تیل خود پیدا کرکے نہ صرف اپنی ضرورت پوری کرسکتے ہیں بلکہ اسے برآمد بھی کرنے کے قابل ہوجائیں گے ، تیل دار اجناس کی فروغ کے لئے محکمہ زراعت کی مہم قابل ستائش ہے، جنوری میں پنجاب جنوری میں سورج مکھی کی کاشت کی مہم شروع کرنے سے درآمدی بل کرنے کی مہم کو تاریخی کامیابی ملے گی سورج مُکھی کا شمار اہم خوردنی تیلدار اجناس میں ہوتا ہے۔

سورج مُکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار اداکرسکتی ہے کیونکہ اس کے بیج میں اعلیٰ قسم کا تقریباًً 40-45فیصد تیل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں اس کے تیل میں انسانی صحت کے لئے ضروری وٹامن'ای' ، 'بی'اور 'کی'پائے جاتے ہیں ۔ اس فصل کا دورانیہ تقریباًً 100سی 125دن ہوتا ہے اور کم مدت کی فصل ہونے کی وجہ سے اسے بڑی فصلوں کے درمیانی عرصہ میں بآسانی کاشت کیا جاسکتا ہے۔

بھاری میرا زمین سورج مکھی کی کاشت کے لئے بہت موزوں ہے۔ سیم زدہ اور بہت ریتلی زمین اس کے لئے موزوں نہیں ہے۔خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت سورج مکھی کی منافع بخش کاشت کے فروغ کے لیے کروڑوں روپے سبسڈی کی فراہمی ۔رجسٹرڈ کسانوںکو سورج مکھی کی کاشت پر بذریعہ وائوچر 5000روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔اس منصوبہ کے تحت رجسٹر ڈ کسانوں کو سورج مکھی کی کاشت کے لیے 10ایکڑ تک سبسڈی مہیا کی جائے گی ۔

سورج مکھی کی بوری سے ملنے والے وائوچر کا نمبر اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ 8070پر بھیجیں اور تصدیقی SMSموصول ہونے پر قریبی موبائل شاپ سے فوری 1000روپے حاصل کریں۔بقایا رقم فصل کی کٹائی پر موصول ہونے والے SMSکی بنیاد پر حاصل کریں۔ سورج مکھی کی منافع بخش کاشت سے نہ صرف کسان خوشحال ہو گا بلکہ خوردنی تیل کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کثیر زر مبادلہ کے حصول سے ملکی معیشت مستحکم ہو گی ۔ حکومت پنجاب اور اے پی ایس ای اے کے مشترکہ تعاون سے علاقائی سطح پر فصل کے خریداری کے مراکز کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔ سورج مکھی کی 2500روپے فی من فروخت میں کمی بیشی کو مد نظر رکھتے ہوئے کاشتکار کی مالی معاونت بھی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :