پشاور ،ْگیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ،ْ 11افراد زخمی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 13:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) پشاور کی مصروف شاہراہ چارسدہ روڈ پر سلنڈر کے دھماکے میں ایک گاڑی تباہ اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پشاور کے علاقے خزانہ میں سی این جی بھرتے ہوئے گیس سلنڈر پھٹ گیاجس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

متعلقہ عنوان :