کالا شاہ کاکو کے قریب مسافر ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ،ْکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،ْ ٹرین میں سوار تمام 890 مسافر محفوظ رہے

ہفتہ 16 دسمبر 2017 13:10

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) پشاور سے لاہور آنے والی خیبر میل کی تین بوگیاں لاہور کے قریب کالا شاہ کاکو کے علاقے میں پٹڑی سے اتر گئیں، تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس ریلوے سفیان ڈوگر کے مطابق خیبر میل پشاور سے لاہور آرہی تھی کہ کالا شاہ کاکو کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ڈی ایس ریلوے کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین میں سوار تمام 890 مسافر محفوظ رہے۔اس سے قبل 7 دسمبر کو بھی کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا تھا تاہم بروقت روک لینے کے باعث ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :