پہاڑوں پر برفباری کے باعث ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ میں جہ حرارت منفی 10 ریکارڈ کیا گیا ،ْ مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان

ہفتہ 16 دسمبر 2017 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان اور مری سمیت پہاڑوں پر برفباری کے باعث ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ،ْکوئٹہ میں جہ حرارت منفی 10 ریکارڈ کیا گیا ،ْ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی موسم شدید سرد ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان اور مری سمیت پہاڑوں پر برفباری کے باعث ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ،ْ شمالی علاقوں میں برف باری نے موسم مزید سرد کردیا ہے ،ْدیامر کے بابوسر ٹاپ اور بٹو گاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کی وجہ سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا کر ناپڑا۔

آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقے بھی سخت سردی کی لپیٹ میں رہے۔کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

قلات میں درجہ حرارت منفی 7 جبکہ کالام اور دالبندین میں منفی 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مالم جبہ، پارہ چنار،گوپس اور استور کا درجہ حرات منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :