نواز شریف اپنی صاحبزادی اور نواسی کے ہمراہ (آج )لندن سے وطن واپس پہنچیںگے

ہفتہ 16 دسمبر 2017 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور نواسی ماہ نور صفدر کے ہمراہ آج ( اتوار) کی صبح لندن سے وطن واپس پہنچیں گے ۔ نواز شریف 5دسمبر کو اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لاہور سے روانہ ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے لندن میں اپنی اہلیہ کی عیادت کے علاوہ پارٹی رہنمائوں کے اجلاس کی صدارت بھی کی ۔

نواز شریف نے طے شدہ شیڈول کے مطابق 10دسمبر کو وطن واپس آنا تھاتاہم بیگم کلثوم نواز کے بعض ٹیسٹوں کی وجہ سے واپسی کچھ روز کے لئے موخر کر دی گئی ۔نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور اپنی نواسی ماہ نور صفدر کے ہمراہ آج اتوار صبح آٹھ لندن سے براہ راست لاہور پہنچیں گے جس کے بعد انہیں انتہائی سخت سکیورٹی میں ان کی رہائشگاہ لے جایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :