بلاول سے شادی کی خواہشمند لڑکی گیلانی ہاؤس کے باہر پہنچ گئی
تازہ ترین : 1

بلاول سے شادی کی خواہشمند لڑکی گیلانی ہاؤس کے باہر پہنچ گئی

بلاول سے شادی کی خواہشمند لڑکی گیلانی ہاؤس کے باہر پہنچ گئی
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 دسمبر 2017ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے شادی کی خواہشمند لڑکی گیلانی ہاؤس کے باہر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کی رہائشی ایک لڑکی گیلانی ہاؤس کے باہر پہنچی ۔ لڑکی نے موقف دیا کہ وہ بلاول بھٹو کو پسند کرتی ہے اور ان سے شادی کی خواہشمند ہے۔ لڑکی گیلانی ہاؤس پر موجود سکیورٹی کو بتایا کہ وہ بلاول کے لیے تحائف لائی ہے اور ان سے ملاقات کی خواہشمند ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بلاول بھٹو زردرای کو شادی کی پیشکشیں کی جا چکی ہیں لیکن بلاول بھٹو اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ وہ شادی اپنی بہنوں کی پسند سے کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 16/12/2017 - 13:09:31

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :