جرمنی میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، 3 افراد ہلاک

ہفتہ 16 دسمبر 2017 13:00

جرمنی میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، 3 افراد ہلاک
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) جرمنی کی ریاست بادن ورتم برگ میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترک خبررساں ادارے کے مطابق فرینکفرٹ سے پرواز کرنے والے اس طیارے "سیسنا سائٹیشن 510" کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام سوا 6 بجے ریاست بادن ورتم برگ کے قصبے راونز برگ کے نواحی علاقے میں پیش آیاتا ہم حادثے میں ہلاک یا پھرزخمیوں کی تعداد کے حوالے سے کوئی اعلان جاری نہیں کیا گیا۔دوسری جانب مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ طیارے کے حادثے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :