فلمسٹار میرا کی انوشکا شرما کو شادی کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

ہفتہ 16 دسمبر 2017 12:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) فلمسٹار میرا نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کو شادی پر مبارکباد دی ہے ۔ لالی ووڈ سٹار میرا نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کو کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انوشکا شرما نے اپنی زندگی کے لئے بہترین پارٹنر کا انتخاب کیا ہے اور میری دعا ہے کہ وہ ایک خوشگوار زندگی بسر کریں ۔

متعلقہ عنوان :