اداکارہ مدیحہ شاہ نے اپنے ملبوسات کی نمائش کیلئے حتمی تیاریاں شروع کر دیں

ہفتہ 16 دسمبر 2017 12:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء)معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے اپنے ملبوسات کی نمائش کیلئے حتمی تیاریاں شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ مدیحہ شاہ نے بطور ڈریس ڈیزائنر اپنے ملبوسات کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے عنقریب دبئی میں نمائش منعقد کی جائے گی جبکہ اس سے قبل وہ اپنے ملبوسات کی نمائش کراچی میں بھی منعقد کریں گی ۔ذرائع کے مطابق مدیحہ شاہ 2018ء میں دبئی کے بعد انگلینڈ ، جرمنی ، سپین میں بھی اپنے ملبوسات کی نمائش منعقد کریں گی۔