فنکاروں کا پنجاب اسمبلی میں آرٹسٹ کالونی کے قیام کی قرار داد جمع کروانے کے اقدام کا خیر مقدم

ہفتہ 16 دسمبر 2017 12:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) فنکاروںنے پنجاب اسمبلی میں آرٹسٹ کالونی کے قیام کی قرار داد جمع کروانے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنکاروں کو اگر سر چھپانے کا ٹھکانہ مل جائے گا تو ان کے دکھ دور ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اداکار مسعود اختر ، قوی خان ، علی اعجاز ، سہیل احمد ، عرفان کھوسٹ ، اورنگزیب لغاری ، نثار قادری ، جاوید رضوی ، وحید بٹ ، نیلو فر ، حسیب پاشا اور منیر راج نے کہا کہ بیشتر فنکار صاحبان سے محروم ہیں اور انتہائی کٹھن زندگی گزار رہے ہیں ، انہیں گھر فراہم کیے جائیں تو انتہائی اچھا اقدام ہو گا ۔