سانحہ آرمی پبلک اسکول کو تین سال بیت گئے

1584 دہشت گرد گرفتارکئے گئے ،ْ 167 خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار یا مارے جا چکے ہیں ،ْ رپورٹ بغیر دستاویزات کے کرائے پر رہنے والے 36 ہزار افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے

ہفتہ 16 دسمبر 2017 12:50

․ پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) سانحہ آرمی پبلک اسکول کو تین سال بیت گئے ہیں اور اس دوران 1584 دہشت گرد گرفتارکئے گئے ،ْ 167 ایسے خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار یا مارے جا چکے ہیں جن کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد قومی سیاسی وعسکری قیادت نے مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنایا ،ْیہ پلان بنانے کے بعد سے اب تک 10 لاکھ مکانات کی تلاشی لی گئی جبکہ بغیر دستاویزات کے کرائے پر رہنے والے 36 ہزار افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔

ساڑھے 4 ہزار ہوٹلز مالکان کے خلاف بغیر تصدیق کے مہمان ٹھہرانے پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ 10 ہزار سے زیادہ اسکولز مالکان کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بس ٹرمینلز میں سیکیورٹی کے فول پروف انتطامات نہ کرنے پر 914 اور سینما ہالز کے خلاف 18 مقدمات درج کئے گئے۔ عوامی مقامات پر سیکورٹی کے انتظامات نہ کرنے پر 7 ہزار سے زیادہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ملک میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر 35 ہزار سے زیادہ افغانیوں کو گرفتار کرکے بے دخل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں 5221 افراد کی نگرانی کی جارہی ہے۔خیبرپختونخوا میں تقریباً 39 ہزار سرچ آپریشنز کرکے تقریبا 6 لاکھ سے زیادہ مشکوک اور مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :