چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جہانگیر ترین سے ون آن ون ملاقات
تازہ ترین : 1

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جہانگیر ترین سے ون آن ون ملاقات

عمران خان نے جہانگیر ترین کو بطور پارٹی سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جہانگیر ترین سے ون آن ون ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 دسمبر 2017ء) : چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان آج کراچی سے اسلام آباد پہنچے ۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کور گروپ کے اجلاس سے قبل عمران خان نے جہانگیرترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین سے ون آن ون ملاقات میں عمران خان نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر بات چیت کی ۔ ملاقات میں اہم مشاورت بھی کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے جہانگیر ترین کو بطور پارٹی سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت دے دی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 16/12/2017 - 12:49:17

اس خبر پر آپ کی رائے‎