جہانگیر ترین نا اہل ، پی ٹی آئی رہنماکا نام تاحال قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر موجود ..
تازہ ترین : 1

جہانگیر ترین نا اہل ، پی ٹی آئی رہنماکا نام تاحال قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر موجود

جہانگیر ترین نا اہل ، پی ٹی آئی رہنماکا نام تاحال قومی اسمبلی کی ویب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 دسمبر 2017ء) : پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو گذشتہ روز سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیا تھا ۔ جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی انہیں ڈی نوٹیفائی کیا اور اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین کا نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر تاحال موجود ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین این اے 154 لودھراں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہلی کے فیصلے کے بعد تاحال قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر جہانگیر ترین کا نام بطور رکن قومی اسمبلی موجود ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 16/12/2017 - 12:37:09

اس خبر پر آپ کی رائے‎