سوئٹزرلینڈمیں پہاڑوں پر چڑھنے والی ٹرین کا افتتاح
تازہ ترین : 1

سوئٹزرلینڈمیں پہاڑوں پر چڑھنے والی ٹرین کا افتتاح

سوئٹزرلینڈمیں پہاڑوں پر چڑھنے والی ٹرین کا افتتاح
سوئٹزرلینڈ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 دسمبر۔2017ء)سوئٹزرلینڈ میں ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے حسین امتزاج نے نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے اور حکومت نے ڈھلان پر چلنے والی ریلوے لائن بچھا دی ہے۔یہ ڈھلان دنیا کی سب سے پیچیدہ ڈھلان تصور کی جاتی ہے اور اس ڈھلان پر ریل دو رویہ انداز انتہائی مضبوط کیبل کو استعمال کرتے ہوئے چلیں گی۔

اس طرح کی ٹرین کو انگریزی میں فنی کیولر ٹرین کہا جاتا ہے۔ 44.6? ملین سوئس فرانک کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اس فنی کیولر ٹرین کا نام شوئیز اسٹوس فنی کیولر رکھا گیا ہے۔ٹرین اتوار سے سروس فراہم کرنا شروع کر دے گی۔ماہرین نے ٹرین کو جدید تعمیرات اور ٹیکنالوجی کا شاہکار قرار دیا ہے۔ ٹرین کے ڈبوں کو خلائی گاڑی جیسی شکل دی ہے جس میں مختلف انداز سے لیول کو درست کیا جا سکتا ہے، یہ ٹرین تمام صارفین کیلئے دستیاب ہوگی۔

حیران کن بات یہ ہوگی کہ پہاڑی پر چڑھتے ہوئے یہ ٹرین افقی شکل میں چڑھتی ہوئی نظر آئے گی اور ا±س وقت ٹرین کی رفتار 10? میٹر فی سیکنڈ ہوگی۔ٹرین کا افتتاح سوئس فیڈرل کونسل کی صدر ڈورس لوتھرڈ نے اسٹوس کے الپائن ریسورٹ پر کیا۔ یہ علاقہ سطح سمندر سے 4300? فٹ بلند ہے۔ڈبے اگرچہ خلائی گاڑی کی شکل کے ہیں لیکن یہ کسی ڈرم سے مماثلت رکھتے ہیں اور پہاڑی پرچڑھتے وقت یہ ٹرین افقی حالت میں آجائے گی جبکہ جیسے جیسے یہ ڈھلان سے نیچے اترے گی ویسے ہی یہ عام یعنی عمودی حالت اختیار کر لے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/12/2017 - 12:31:10

اس خبر پر آپ کی رائے‎

The opening of the mountaineering train in Switzerland

Hussain Amitza of Technology and Engineering in Switzerland has touched the new heights and the government has set a lane-driven railway line. This slope is considered the world's most complex slope and the railway two-way attitude on this slope is extremely strong. The train will be used using a cable. Such a train is called a French canal train in English

Related : Peshawar, 2014 Peshawar School Massacre