محض اقتدار کے پیچھے دوڑنے والے سازشی سیاسی رہنما 2018 کے انتخابات میں عوام کے غیض و غضب کا نشانہ بنیں گے ،برجیس طاہر

مسلم لیگ(ن) کی قیادت ملکی تاریخ کے بہترین رہنماؤں پر مشتمل ہے ،ان کا سیاسی کردار اور جمہوری جدوجہد تاریخ کا سنہرا باب ہے، نواز شریف حالیہ امتحان میں ماضی کی نسبت زیادہ بڑے رہنما بن کر ابھرے ہیں‘وفاقی وزیرامور کشمیر کا بیان

ہفتہ 16 دسمبر 2017 12:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) وفاقی وزیرامور کشمیر وگلگت وبلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت ملکی تاریخ کے بہترین رہنماؤں پر مشتمل ہے جن کا سیاسی کردار اور جمہوری جدوجہد تاریخ کا سنہرا باب ہے،محمد نواز شریف حالیہ امتحان میں ماضی کی نسبت زیادہ بڑے رہنما بن کر ابھرے ہیں،محض اقتدار کے پیچھے دوڑنے والے سازشی سیاسی رہنما 2018 کے انتخابات میں بھی عوام کے غیض و غضب کا نشانہ بنیں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کواپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کا علم پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت مضبوطی سے تھامے ہوے ہے اور محض اقتدار کے پیچھے دوڑنے والے سازشی سیاسی رہنما 2018 کے انتخابات میں بھی عوام کے غیض و غضب کا نشانہ بنیں گے ، برجیس طاہرنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سیاسی مقدمات اور مخالفین کے بے بنیاد الزامات کا مقابلہ کرت کرتے ناقابل تسخیر سیاسی قوت بن چکی ہی. محمد نواز شریف کا سیاسی مقابلہ کسی سیاسی جماعت کے بس کی بات نہیں رہ گئی اسی لئے نئے نئے اتحاد بنانے کی کوششیں عروج پر پہنچ چکی ہیں تاکہ کسی صورت اقتدار تک پہنچا جا سکی. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے خلاف سازشوں اور منفی ہتھکنڈوں میں تیزی سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ محمد نواز شریف کے ترقی کے وڑن اور عوام دوست پالیسیز کی وجہ وہ عوام کے دل میں گھر چکے ہیں اور الیکشن میں ان کا مقابلہ مخالفین کے لیے ما سواے ندامت اور شرمندگی کے کچھ نہ ہو گا اسی لیے سازشی رہنما بڑے پیمانے پر محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ، برجیس طاہرنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن اپنے قائد کی اقتدار میں دوبارہ واپسی اور محمد نواز شریف کو ایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان بنانے کے لئے تن من دھن کی بازی لگا کر قیادت کے ساتھ وفاداری کی نئی تاریخ رقم کرینگے

متعلقہ عنوان :