16 دسمبر کا دن متاثرہ والدین کیلئے نہایت کرب کا دن ہے ‘ صوبائی حکومت سانحہ اے پی ایس کے متاثرین کے ساتھ ہے‘اے پی ایس کے شہداء کے والدین کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا سانحہ اے پی ایس کے 3 سال مکمل ہونے پر پیغام

ہفتہ 16 دسمبر 2017 12:20

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 16 دسمبر کا دن متاثرہ والدین کیلئے نہایت کرب کا دن ہے ‘ صوبائی حکومت سانحہ اے پی ایس کے متاثرین کے ساتھ ہے‘اے پی ایس کے شہداء کے والدین کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سانحہ اے پی ایس کے 3 سال مکمل ہونے پر پرویز خٹک نے اپنے پیغام میں کہا کہ 16 دسمبر کا دن متاثرہ والدین کیلئے نہایت کرب کا دن ہے۔ صوبائی حکومت سانحہ اے پی ایس کے متاثرین کے ساتھ ہے۔ ہم اے پی ایس کے شہداء کے والدین کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ …