پاکستان اور کینیڈا مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبے میں شراکت کو فروغ دینے کے وسیع تر مواقع موجود ہیں

کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم کا پاک کینیڈا بزنس چیمبر کے زیر اہتمام منعقدہ تجارتی شو اور ثقافتی تقریب سے خطاب

ہفتہ 16 دسمبر 2017 12:20

مونیٹریال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبے میں شراکت کو فروغ دینے کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ وہ ہفتہ کو یہاں مونیٹریال میں قونصلیٹ جنرل پاکستان کے تعاون سے پاکستان کینیڈا بزنس چیمبر کے زیر اہتمام منعقدہ تجارتی شو اور ثقافتی تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

طارق عظیم نے کہا کہ پاکستان میں صنعت و پیداوار کی مضبوط بنیاد رکھتا ہے۔ ان پروڈکشن کو دنیا کے مختلف ممالک میں برآمد کیا جاتا ہے او راس کا حجم کینیڈا میں بھی بڑھ رہا ہے۔ سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق پاکستانی مصنوعات کی نمائش کیلئے اس شو کا انعقاد کیا گیا جس میں 32 کمپنیوں نے اپنی مصنوعات سمیت شرکت کی۔ شو کے دورہ کے موقع پر مونٹریال میں پاکستان کے قونصل جنرل محمد عامر اور پی سی بی سی کے ڈائریکٹرز بھی ہائی کمشنر طارق عظیم کے ہمراہ تھے۔ بڑی تعداد میں کاروباری شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے سٹالوں کا دورہ کیا اور پاکستانی مصنوعات کے اعلیٰ معیا رکو سراہا۔ …