ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد امریکی مندوب آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے

ہفتہ 16 دسمبر 2017 12:02

ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد امریکی مندوب آئندہ ہفتے اسرائیل کا ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) امریکی انتظامیہ کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی جیسن گرین بیلٹ آئندہ ہفتے سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امن مندوب گرین بیلٹ مشرق وسطیٰ میں امن وامان کی بحالی کی کوششوںکے سلسلے میں تل ابیب آئیں گے۔عہدیدار نے بتایا کہ امریکی خصوصی ایلچی اور سرکاری مذاکرات کار یورپی امن مندوب فرنانڈوو جنٹیلینی سے بھی ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی مندوب ایسے وقت میں اسرائیل پہنچ رہے ہیں جب ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد پوری دنیا میں سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :