مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کیلئے ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ

ہفتہ 16 دسمبر 2017 11:50

مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کیلئے ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں: سعودی ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے کہاہے کہ مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کیلئے ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عرب امن فارمولے کے تحت دو ریاستی حل ضروری ہے جبکہ مشرقی القدس فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہوگا اور اس سے مختلف کوئی بھی بات معنی نہیں رکھتی۔

(جاری ہے)

انہوں یہ بات فرانسیسی ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہی اس دوران عادل الجبیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب القدس پر امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کرچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عرب امن فارمولے کے تحت2 ریاستی حل ضروری ہے جبکہ مشرقی القدس فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہوگا اور اس سے مختلف کوئی بھی بات معنی نہیں رکھتی۔

متعلقہ عنوان :