امریکی سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کافیصلہ بارود کے ڈھیر میں آگ لگانے کے مترادف ہے، امام کعبہ

ہفتہ 16 دسمبر 2017 11:40

امریکی سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کافیصلہ بارود کے ڈھیر میں آگ لگانے ..
مکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح آل طالب نے واضح کیا کہ امریکی سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کا فیصلہ بارود کے ڈھیر میں آگ لگانے کے مترادف ہے۔ نہیں معلوم اس کی آگ کہاں تک پہنچے گی۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں امام کعبہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس پر ناجائز قبضہ راسخ کرنے کیلئے جو اقدام حال ہی میں کیا گیا ہے اس سے مزید نفرت اور تشدد ہی جنم لے گا اس سے بلا وجہ بے شمار جانی اور مالی نقصان ہو گا۔

امن کے لئے کی جانے والی محنت رائیگاں جائے گی۔انہوں کہا کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی قراردادوں کے منافی ہے۔ اس سے ہر جگہ کے مسلمانوں کے دل دکھے ہیں۔اس اقدام نے منصفانہ حل تک رسائی کی امیدیں چھین لیں۔ انہوں نے کہا کہیہ فیصلہ فلسطینی عوام کے تاریخی حقوق کے خلاف زبردست جانبداری ہے اس سے القدس کو آزا دکرانے کے حوالے سے مسلمانوں اور عربوں کا عزم مزید بڑھے گا۔