اسرائیلی فوج کی امریکی فیصلے کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر ..
تازہ ترین : 1

اسرائیلی فوج کی امریکی فیصلے کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ ، معذور سمیت 4افراد شہید ،160 سے زائد زخمی

کئی مسلمان ملکوں اور دیگر رہنمائوں کی واقعہ کی شدید مذمت ، اسرائیل سے جارحیت بند کرنے کا مطالبہ

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 دسمبر2017ء) امریکا کے مقبوضہ بیت المقدس کے متنازع فیصلے کے خلاف فلسطینیوں کا پر امن احتجاج جاری ہے جبکہ اسرائیلی فورسز نے جارحیت کی انتہا کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں معذور شخص سمیت چار افراد شہید اور160سے زائد زخمی ہوگئے۔ہفتہ کو امریکا کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج جاری رہا تاہم اس دوران اسرائیلی فورسز نے جارحیت کی نئی مثال قائم کر دی اورنہتے فلسطینی عوام پر ٹوٹ پڑی، جارح اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے معذور شخص سمیت چار فلسطینی شہید اور 160سے زائد زخمی ہوگئے۔

اس واقعہ کے بعد علاقے میں مزید کشیدگی پید اہوگئی جبکہ کئی مسلمان ملکوں اور دیگر رہنمائوں نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/12/2017 - 11:30:52

اس خبر پر آپ کی رائے‎

Palestinians protest against Israeli decision against American decision, firing blindly on Palestinians, 4 persons including disabled, martyred, over 160 injured The severe condemnation of the incident of many Muslim countries and other leaders, demands to close the aggression of Israel

The Palestinian protesters continue to protest against the contradictory decision of US-occupied Beth-Qaida al-Qaida, while Israeli forces fired blindly on new Palestinians, killing 4 people including a disabled person and injured more than 160. The Palestinians protest against the decision of accepting US-led Bait-al-Quds to accept the Israeli capital, however, during this period, Israeli forces set a new example of aggression and the Palestinians have broken down, the Israeli aggression fired by four Israeli soldiers, Martyr and more than 160 injured

Related : Injured, Firing, Protest, Army, Martyrs Shaheed, Israel