سعودی عرب میں خواتین اب سے ٹرک اور موٹر سائیکلیں بھی چلا سکیں گی

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 16 دسمبر 2017 11:30

سعودی عرب میں خواتین اب سے ٹرک اور موٹر سائیکلیں بھی چلا سکیں گی
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 16 دسمبر ، 2018 ) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے عورتوں کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا فرمان جاری کرنے کے بعد اب ٹرک اور موٹر سائیکلیں چلانے کی بھی اجازت دے دی ہے۔ اس بات کا اعلان سعودی ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے جنرل نے العریبیہ نیوز سے بات کرتے ہوئے جمعے کے روز کیا کہ ضروری ہدایات کے بعد خواتین بھی موٹر سائیکلیں اور ٹرک چلا سکیں گی۔

سعودی خواتین کو اب سے ستمبر میں جاری کردہ شاہی فرمان کے مطابق موٹر سائیکلوں کو چلانے کی بھی اجازت دی جائے گی جس کا نفاذ جون 2018 سے ہو گا۔ سعودی عرب نے ستمبر 2017 میں خواتین کو دو مقدس مساجد کے سربراہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شاہی فرمان جاری کرنے کے بعد عورتوں کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دی ہے۔ شاہی فرمان وزارت کو بھیج دیا گیا ہے جسکا کو نفاذ جون 2018 سے ہو گا۔

(جاری ہے)

محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ خواتین کو ٹریفک قوانین کے مطابق موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی اجازت ہو گی۔ اس سلسلے میں مردد و زن میں کوئی فرق نہیں کیا جائے گا۔ جو بھی موٹرسائیکل یا ٹرک چلانے کی اہلیت اور شرائط پوری کرے گا وہ مرد ہو یا عورت اسے اس کا ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیا جائے گا۔ 18برس کی عمر میں موٹرسائیکلوں اور نجی کاروں کا ڈرائیونگ لائسنس دیا جائے گا جبکہ 20برس کی عمر میں ہیوی ڈرائیونگ لائسنس دیا جا سکے گا۔

17برس مکمل کرنے پر عارضی لائسنس دینے کی گنجائش ہے۔محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ خواتین کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اور مردوں کی گاڑیوں کی نمبرپلیٹ میں کوئی فرق نہیں ہو گا۔ محکمہ ٹریفک نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا کہ آیا خواتین ڈرائیور کے طور پر ملازمت کر سکیں گی یا نہیں۔ محکمہ نے توجہ دلائی کہ اس کا تعلق وزارت محنت و سماجی فروغ سے ہے۔

متعلقہ عنوان :