سا نحہ اے پی ایس نے قوم میں دہشتگردی کے خلاف تاریخ ساز وحدت کو جنم دیا ،معصوموں ..
تازہ ترین : 1

سا نحہ اے پی ایس نے قوم میں دہشتگردی کے خلاف تاریخ ساز وحدت کو جنم دیا ،معصوموں کا خون رنگ لے آیا ، دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہماری بہادر افواج اور سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو شکستِ فاش دی ، شہدا کے خون سے لکھے جانے والے باب کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی کا سانحہ اے پی ایس کی یاد کے موقع پرپیغام

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ سا نحہ اے پی ایس نے پاکستانی قوم میں دہشت گردی کے خلاف تاریخ ساز وحدت کو جنم دیا ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہماری بہادر افواج اور سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو شکستِ فاش دی ، آج پاکستان میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ، معصوموں کا خون رنگ لایا ہے اور آج پاکستانی قوم اقوامِ عالم میں وہ واحد قوم نے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی ہے ،سانحہ اے پی ایس کے نتیجے میں ہم سے بچھڑ جانے والوں کی یاد ایک کسک بن کر ہمارے دلوں میں ہمیشہ موجود رہے گی، شہدا کے خون سے لکھے جانے والے اِس باب کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، آئیںعہد کریں کہ ہم سب مل کر پاکستان کو ایک ایسا جمہوری معاشرہ بنائیں گے جہاں مذہب ، فرقہ واریت ، لسانیت ، رنگ ونسل یا کسی بھی عنوان سے تشدد اور انتہا پسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

سانحہ اے پی ایس کی یاد کے موقع پراپنے پیغام میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ 16دسمبر2014 کا دن ملکی تاریخ میں اس سیاہ یوم کے طور پر یاد رکھا جائے گا جب بربریت اور سفاکیت کے علمبرداوں کی جانب سے آرمی پبلک سکول پشاور میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ حصولِ تعلیم کے لیے جانے والے معصوم جب واپس لوٹے تو ان میں سے بہت ساروں نے شہادت کی قبا اوڑھ رکھی تھی اور ان کی ایک بڑی تعداد زخموں سے چور اور ذہنوں میں بزدل دشمن کی سفاکیت کے نقوش لیے ہوئے تھے ۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے جان ومال کی جو قربانیاں پیش کی ہیں وہ شاید ہی کسی دوسری قوم نے دی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس نے پاکستانی قوم میں دہشت گردی کے خلاف تاریخ ساز وحدت کو جنم دیا ۔ اس دل سوز اور دل خراش واقعے کے نتیجے میں پوری قوم نے کامل یکسوئی کے ساتھ دہشت گردی کے عفریت کے خلاف فیصلہ کن معرکہ لڑنے کا مصمم ارادہ کرلیا ۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہماری بہادر افواج اور سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو شکستِ فاش دی ۔ اِن کی دِن رات محنت اور قربانیوں کی بدولت آج پاکستان میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔ معصوموں کا خون رنگ لایا ہے اور آج پاکستانی قوم اقوامِ عالم میں وہ واحد قوم نے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس کے نتیجے میں ہم سے بچھڑ جانے والوں کی یاد ایک کسک بن کر ہمارے دلوں میں ہمیشہ موجود رہے گی ۔

آج کا دن ہمیں یاد دلاتا رہے گا کہ وطنِ عزیز کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے ہم نے اپنے کیسے کیسے ہیرے قربان کیے ۔ یہ دن ان معصوموں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور ان کے غم زدہ والدین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کا دن ہے ۔ قوم ان معصوموں کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آج کا یہ دن دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کے اعادے کا دن بھی ہے ۔

یہ دن ہمیں متوجہ کرتا رہے گا کہ ہم اپنی صفوں پر نگاہ رکھیں اور خبر دار رہیں کہ کوئی پاکستان میں انتہا پسندی کے بیج نہ بو سکے ۔ انتہا پسندی ہی وہ درخت ہے جس پر دہشت گردی کا زہریلا پھل لگتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم نے اپنے معصوم شہیدوں ، افواجِ پاکستان ، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور اِس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ شہدا کے خون سے لکھے جانے والے اِس باب کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ آئیں آج ہم یہ عہد کریں کہ ہم سب مل کر پاکستان کو ایک ایسا جمہوری معاشرہ بنائیں گے جہاں مذہب ، فرقہ واریت ، لسانیت ، رنگ ونسل یا کسی بھی عنوان سے تشدد اور انتہا پسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/12/2017 - 11:30:16

اس خبر پر آپ کی رائے‎

Sahihullah APS gave birth to the nation's history of terrorism against terrorist, blood of innocent people, terrorists broke down, under our National Action Plan, our brave forces and security organizations defeated the terrorists. , Bob will write chapter written by the blood of the martyr Prime Minister of the Islamic Republic of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi's message on the occasion of the memorial of APS

Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi has said that the Soha Neha gave birth to the history of unity against the Pakistani nation, our brave forces and security institutions under the National Action Plan defeated the terrorists. The kidney waist is broken, blood of innocents has brought color and today the nation of the world, the only nation who has won the war against terrorism, is a reminder of the victims of the tragedy resulting in the tragedy of APS. It will always be present in our hearts, this chapter written by the blood of martyrs will be brought to the logical end, the covenant Let us all together together to make Pakistan a democratic society, where religion, sectarianism, sensuality, color vanish or violence and extremism will not be tolerated by any title.

Related : Pakistan, Shahid Khaqan Abbasi, 2014 Peshawar School Massacre