سعودی عرب ، مکہ المکرمہ سے تین سو ننانوے غیرقانونی غیر ملکی تارکین وطن گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 16 دسمبر 2017 10:09

سعودی عرب ، مکہ المکرمہ سے تین سو ننانوے غیرقانونی غیر ملکی تارکین ..
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 دسمبر2017ء) مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس نے کل بروز جمعے کو صبح سویرے سیکیورٹی آپریشن کرکے اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے 399 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کا فیصلہ رات ڈیڑھ بجے کیا تھا ۔ فجر سے قبل کارروائی شروع کی گئی اور مختلف ممالک کے 399 غیر قانونی تارکین اور فوجداری جرائم میں مطلوب متعدد افراد کو گرفتار کیا ۔